چین کی معیشت معمول پر آجائیگی : آئی ایم ایف
23 فروری 2020 (20:06) 2020-02-23

ریاض:آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ چین کی معیشت 2020 کی دوسری سہ ماہی میں معمول پر آجائے گی ۔

                                                                                                                       

ایک انٹرویو میں عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارج جیوا نے کہا کہ چینی حکام معیشت پر کرونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اور یہ کہ ان کی چین کے سینئر حکام کے ساتھ اس بارے میں مفید بات چیت ہوئی ہے ۔ہمارے موجود بنیادی منظر نامے میں اعلان شدہ پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے اور چین کی معیشت دوسری سہ ماہی میں معمول پر واپس آجائے گی ۔

جارج جیوا نے کہا کہ سنگین صورتحال سے بچنے کے لئے وائرس پر قابو پانے ، اس کے معاشی اثرات کم کرنے اور خصوصاجب وبائی مرض کا پھیلا مزید برقرار رہتے ہوئے مزید پھیل جائے تو ایسے میں عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر اس کے اثرات نسبتا کم اور مختصر مدت کے لئے ہونگے ۔جارج جیوا نے چین کے عوام اور دیگر متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ان کی مد دکرنیکے لئے تیار ہے ۔


ای پیپر