بلاول بھٹو نے نواز شریف سے متعلق سچ بولا : فردوس عاشق اعوان
23 فروری 2020 (19:27) 2020-02-23

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اصل بیماری اقتدار سے دوری ہے،جب عوام ان کومستردکردیں توبیمارپڑجاتے ہیں، اقتدارسے جڑی بیماری لاعلاج ہے 

                                                                                                                                                                                                                                                        

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ بلاول بھٹونے پنجاب میں نوازشریف سے متعلق سچ بولا ، بلاول بھٹوکومبارکبادپیش کرتی ہوں، بلاول بھٹوہم توپہلے ہی آگاہ تھے آپ کودیرسے سمجھ آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا، بلاول بھٹو اورآصف زرداری الگ الگ بیانیوں پر چل رہے ہیں۔راناثنا ء اللہ کہتے ہیں نوازشریف کاآپریشن ہونے جارہاہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداداب کتنی ہے؟میڈیا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی خبریں سننے کو ترس گیا ہے،کونسی پراسراربیماری ہے جوبرطانوی ڈاکٹرتشخیص نہیں کرپارہے، نواز شریف کی اصل بیماری اقتدار سے دوری ہے،جب عوام ان کومستردکردیں توبیمارپڑجاتے ہیں، نواز شریف کو اقتدار سے دوری کی بیماری لاحق ہے،لندن میں رہنے والے جب صحت مند ہوتے ہیں تو شہنشاہ عالم ہوتے ہیں،دعا گوہیں کہ میاں صاحب جلد سے جلد صحت یاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارسے جڑی بیماری لاعلاج ہے شہبازشریف کوچاہیے اب واپس تشریف لے آئیں، نواز شریف جب اقتدار سے ہٹتے ہیں تو بیمار پڑجاتے ہیں ، اپوزیشن لیڈر کا چیمبر شدت سے شہباز شریف کا انتظار کر رہا ہے،ن لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے،پاکستان میں ن لیگ کی قیادت میں قحط پڑا ہوا ہے،لاہور کے شہری اور کچی آبادیوں والے اپنے فنڈز کا حساب مانگ رہے ہیں ،لاہور میں مسلط سیاسی قبضہ مافیا کو شکست دیں گے۔وقت آ گیا ہے کہ لاہور کو سیاسی قبضہ مافیا سے پاک کر دیا جائے۔آج کے کنونشن نے ثابت کردیا کہ اپوزیشن والے عقل کے اندھے ہیں ،کوئی حکومت جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلائے ، تحریک انصاف میں تنظیم نو سے پاکستان مضبوط بننے کا باعث بنے گا،سیف اللہ خان اور اعجاز چوہدری نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے،پی ٹی آئی کی مضبوط عمارت ملک کو مضبوط کرے گی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  میڈیا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی خبریں سننے کو ترس گیا ہے،کونسی پراسراربیماری ہے جوبرطانوی ڈاکٹرتشخیص نہیں کرپارہے۔ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر شدت سے شہباز شریف کا انتظار کر رہا ہے،ن لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے، بلاول بھٹونے پنجاب میں نوازشریف سے متعلق سچ بولا ۔ بلاول صاحب آپ کو ایسے کئی 6مہینوں کاانتظار کرنا پڑے گا،سندھ میں پیپلزپارٹی کا اقتدار ہچکولے لے رہا ہے،حکومت کے جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلانے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر