شہریت اور نشان پاکستان ملنے پر ڈیرن سیمی کا ردعمل
23 فروری 2020 (16:52) 2020-02-23

کراچی :ویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کی طرف سے نشان پاکستان دئیے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ انہیں ’’ نشان ِ پاکستان ‘‘ ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ حاصل کرنے کا "واقعی اعزاز" حاصل ہوا ہے۔

                                                                                                                                    

اپنی ایک ٹویٹ میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس سویلین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ہم نے 2017 میں صحیح سمت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھایا اور آج ہمیں یہاں دیکھیں۔ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے دکھائے جانے والے پیار کا شکریہ۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ ( پاکستانی) اپنے ہی گھر میں بیٹھ کر کرکٹ کا مزہ لیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ سیمی کو 23 مارچ کو نشان پاکستان اور اعزازی شہریت دی جائے گی۔یاد رہے کہ ڈیرن سیمی اس وقت پاکستان سپر لیگ 2020 میں شرکت کے لئے پاکستان میں ہیں اور وہ پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔


ای پیپر