نواز شریف بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم تھے، بلاول بھٹو
23 فروری 2020 (11:16) 2020-02-23

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ  ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر غائب ہو گئے۔پاورشیئرینگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کواستعمال کرتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی  حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ طے ہوا ہو۔ ہم حکومت میں آئے تو پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے، پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے ہم نے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے، کیا مناقفت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں۔


ای پیپر