فائل فوٹو

ٹرمپ کا دورہ بھارت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
23 فروری 2020 (09:53) 2020-02-23

نیویارک: ٹرمپ کے دورہ سے قبل وائٹ ہاؤس کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش، بیان میں کہا صدر ٹرمپ دورہ بھارت میں مودی سے جمہوریت اور مذہبی آزادی کے بارے میں بات کریں گے۔

ادھر مودی دہلی میں اپنی ہار نہ بھولے، شکست کا بدلہ لینے پر اتر گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال اور نائب وزیر اعلیٰ کو مدعو نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ کی آمد سے پہلے بھارت میں مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج اور ریلیاں جاری ہیں۔ بھارتی شہر حیدرآباد کا ممتاز باغ، شاہین باغ بن گیا۔ کالے قانون کے خلاف خواتین نے بھارتی پولیس کی رکاوٹوں کے باوجود ممتاز باغ میں دھرنا دے دیا۔ مذاکرات کے باوجود مظاہرین نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا اور مودی سرکار پر واضح کیا کہ کالے قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 24 فروری سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ دورے کے دوران دہلی میں اسکول کا دورہ کریں گی۔


ای پیپر