Image Source : Twitter

سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی
23 فروری 2019 (19:12) 2019-02-23

ٓاسلام آباد:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکا ﺅنٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکا ﺅنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے اور نیب کی سفارش پر گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ گلزار احمد کی دبئی سے واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ گلزار احمد کے اکاونٹ میں آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکا ﺅنٹ سے کروڑوں روپے منتقل ہوئے۔خیال رہے کہ نیب نے تین روز قبل آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔


ای پیپر