Image Source : Twitter

کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ,ویڈیو وائرل
23 فروری 2019 (18:25) 2019-02-23

دبئی/ کویت : حاکم ِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر صحرا میں کویتی امیر کا دنیا کا سب سے بڑا پورٹریٹ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حاکم دبئی شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے امیر کویت کے بنائے گئے دنیا کا سب سے بڑے پورٹریٹ کی ویڈیوشیئر کی۔


ای پیپر