Image Source : GRU

ایف آئی اے نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا
23 فروری 2019 (18:07) 2019-02-23

اسلام آباد: ہیکرز کی جانب سے کالز کی شکایات پر ایف آئی اے نے ریڈ الرٹ جبکہ فیس بک صارفین کے لیے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے جاری الرٹ میں لوگوں کوبیرون ملک رقم ملنے والی کالز آنے پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے سائبر کرائم ونگ کے الرٹ میں واٹس ایپ پر آنے والی ایسی کالز پر کوئی ڈیٹا نہ دیئے جانے کا کہا گیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے وٹس ایپ ہائی جیک کیئے جانے کا خدشہ ہے۔

ایف آئی اے نے فیس بک صارفین کے لیے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیا 27 صفحات پر مشتمل فیس بک سیکیورٹی گائیڈ ایف آئی اے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے تیار کی ہے انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سروس فیس بک کے محفوظ استعمال کے لیے صارفین کے لیے تفصیلی معلومات دی گئی ہیں۔

فیس بک سیکیورٹی گائیڈ ڈائریکٹر سائبر کرائم کیپٹن ر شعیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کی گئی ہے ۔


ای پیپر