Image Source : Twitter

بھارت میں ایک اورزوردار دھماکہ ۔۔۔امدادی ٹیمیں روانہ
23 فروری 2019 (17:39) 2019-02-23

اترپردیش:پلوامہ حملے کے بعد ایک دفعہ پھر بھار ت میں دھماکہ کی گونج سنائی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 11افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دکان ذوردار دھماکہ سے تباہ ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق دکان کے اندر غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچا جا رہا تھا دھماکے وقت دکان میں متعدد افراد موجود تھے ، دھماکہ اتنا ذوردار تھا کہ دکان کے ساتھ واقع تین گھر بھی تباہ ہو گئے ۔

پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق 11افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔


ای پیپر