نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں: شیخ رشید
23 فروری 2019 (15:00) 2019-02-23

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز اڑ چکا، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کو کھلی فضا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے، مودی نے 70 فیصد تک جنگ کے چانس پیدا کیے ہیں، وہ 4 ریاستوں میں ہارنے کے بعد جنگ کی باتیں کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اخبار سے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پر نیب نے مجھے طلب کیا ہے، میں نے کہا تھا شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کو کھلی فضا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز اڑ چکا، سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے پر نہیں مارا۔

شیخ رشید نے کہا ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، 2 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان سٹاپ ٹرین ہوگی، پشاور سے کراچی کیلئے بھی ٹرین چلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال 20 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، میرے دور میں گریڈ کا مسئلہ نہیں، ریلوے کے تمام مزدوروں کو میرٹ پر سکیل دیئے جائیں گے، ریلوے میں بد عنوانی کیلئے زیرو ٹالرنس ہے۔


ای پیپر