عامر خان کی ہیروئن پوجا بیدی کا شادی کا اعلان
23 فروری 2019 (14:20) 2019-02-23

ممبئی:نوے کی دہائی میؒں فلم مقدر کا سکندر سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ پوجا بیدی نے آخر کار 16 سال اکیلے رہنے کے بعد اپنے دوست سے شادی کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار کبیر بیدی کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بیدی کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے عامر خان کی فلم ’’ جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کیا مگر پھر وہ منظر سے غائب ہو گئیں۔

اب اطلاع آئی ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کے 16 سال بعد ایک بار پھر شادی کا لڈو چکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست  مانگ کنٹریکٹر سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی منگنی بھی ہو گئی ہے۔


ای پیپر