مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں: فواد چوہدری
23 فروری 2019 (13:05) 2019-02-23

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکافیصلہ ہوا۔چوہدری فواد نے کہا کہ بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیاگیاہے۔بھارت مذکورہ مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا۔ بھارت کامدرسے کوجیش محمدکاہیڈکوارٹرقراردیناحقائق کے منافی ہے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ پنجاب حکومت میڈیاکے نمائندوں کومدرسے میں لے کرجائے گی۔میڈیانمائندگان خودحقائق کامشاہدہ کرسکیں گے۔ مدرسے میں700کے قریب طالبعلم زیرتعلیم ہیں۔ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدجاری ہے۔ مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔


ای پیپر