پاکٗ بھارت کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں : امریکہ
23 فروری 2019 (12:31) 2019-02-23

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے، امریکا اس کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کم وقت میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔

وائٹ ہا ؤ س میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں، جلد پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے اور سچ میں ہم نے پاکستان کے ساتھ انتہائی کم وقت میں بہت بہتر تعلقات بنالئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پلوامہ واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہم اسے روکنا چاہیں گے۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل ہیں اور جب سے پلوامہ حملے میں 41 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اس کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں تقریبا 50 افراد کا جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔


ای پیپر