احسن اقبال کی گرفتاری سے قبل کونسے پیغام دئیے گئے ؟ن لیگ کے اہم انکشافات
23 دسمبر 2019 (19:03) 2019-12-23

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے وزیراعظم غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو بار بار خاموش رہنے کا پیغام دیا گیا لیکن وہ سچائی کے ساتھ بولتے رہے، اسی پاداش میں عالمی گداگروں اور جھوٹے چوروں نے انہیں گرفتار کرادیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے، ایک خاص سازش کے تحت اس ملک پر وزیراعظم کو مسلط کیا گیا، مسلط وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی، غیرملکی فنڈنگ سے اس ملک پر مسلط ہوئے، عمران خان ملک کے غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چائیے۔


ای پیپر