جمال خاشقجی کا قاتل کون ؟کن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ،فیصلہ آگیا
23 دسمبر 2019 (18:10) 2019-12-23

ریاض:سعودی عدالت نے ترکی میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت سنادی۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر کے مطابق تین افراد کو مجموعی طور پر چوبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا سابق شاہی مشیر سعود القحطانی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں تاہم ان پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا جس پر انہیں بری کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو استنبول میں واقع ترک سفارتخانے کے اندر قتل کیاگیاتھا۔وہ وہاں اپنی طلاق سے متعلق دستاویزات لینے کیلئے آئے تھے۔اس قتل پر دنیا بھرمیں تبصرے اور تجزیئے ہوئے،ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں بھی سرد مہری دکھائی دی تاہم سعودی عدالت نے فیصلہ سنا کراس کیس کو منطقی انجام تک پہنچادیاہے۔


ای پیپر