جاپانی وزیر اعظم کے مشیر کے پاکستان سے متعلق بیان نے بھارت کو آئنہ دیکھا دیا
23 دسمبر 2019 (17:53) 2019-12-23

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، جاپانی وزیراعظم کے مشیرنے خطے میں پاکستان کے مثبت کردارکوتسلیم کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیراعظم کے مشیرسونورو کونتورونے ملاقات کی،ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کومزیدوسعت دینے کے عزم کااعادہ کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق امن کیلئے پاکستان اورجاپان کی کو ششوں کے مزیدفروغ پراتفاق کیاگیا، جاپانی وزیراعظم کے مشیرنے خطے میں پاکستان کے مثبت کردارکوتسلیم کیا۔


ای پیپر