نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا
23 دسمبر 2019 (16:55) 2019-12-23

اسلام آباد : نیب نے مسلم لیگ نے اہم ترین رہنما احسن اقبال کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے ناروال سپورٹس کمپلیکس کیس کے سلسلے میں احسن اقبال کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا، انہیں نیب راولپنڈی کی جانب سے نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں باضابطہ گرفتار کر لیا گیاہے۔

احسن اقبال کو نیب کی جانب سے کل احتساب عدالت میں ریمارنڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ احسن اقبال کے وارنٹ گرفتاری کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ احسن اقبال کا اب فوری طور پر طبی معائنہ کیا جائے گا۔


ای پیپر