فائل فوٹو

بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت، 27 دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان
23 دسمبر 2019 (15:58) 2019-12-23

کراچی: بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبائی اداروں، ذیلی سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے ماتحت چلنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح  رہے سندھ حکومت 2008 سے ہر سال 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ یہ تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی۔


ای پیپر