سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائی کا حکم معطل کردیا
کیپشن:   فائل فوٹو
23 دسمبر 2019 (15:14) 2019-12-23

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی رہائی کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے 16 جنوری 2020 تک ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے خورشید شاہ کی رہائی کے خلاف دائر نیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں خورشید شاہ کے وکلاء نے جواب جمع کرایا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خورشید شاہ کیوں پیش نہیں ہوئے۔

وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ ان کے موکل جیل حکام کے پاس ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کی رہائی کے لیے مچلکے کوئی نہیں لے رہا۔

ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کا فیصلہ معطل رہے گا۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


ای پیپر