ٹھگز آف پاکستان اتحاد بری طرح فلاپ ہو گا: فواد چودھری
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 دسمبر 2018 (17:02) 2018-12-23

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک کی نظریں احتساب عدالت کے فیصلے پر لگی ہیں۔ کل 2 بڑے کیسز کا فیصلہ آرہا ہے۔ فیصلے ہونے میں 15 ماہ لگے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ ٹھگز آف پاکستان اتحاد بری طرح فلاپ ہو گا۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی۔ فلم انٹرول سے آگے جاچکی، اختتامی سین چل رہے ہیں۔ نواز شریف بتانے سے قاصر ہیں کہ اربوں روپے کہاں سے آئے، مان رہے ہیں جائیدادیں ان کی ہیں لیکن بتا نہیں رہے پیسے کہاں سے آئے۔ جس عمر میں شناختی کارڈز نہیں بنتے ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔ یہاں سب معصوم ہیں تو بدمعاش کون ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں رہ کر ضابطوں میں بندھے ہیں۔ سب کچھ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یو اے ای کی جانب سے اعلان پر مخالفین کی سانس اکھڑ گئی۔ عمران خان قوم کی واحد امید ہیں۔ پرویزمشرف گئے تو ملکی قرضہ 6 کھرب تھا۔ نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو 31 کھرب قرضہ تھا۔ اب پاکستان کی معیشت میں بہتر ی آنے کا وقت ہے۔


ای پیپر