نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، کل کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 دسمبر 2018 (15:03) 2018-12-23

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اچانک اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی اور دونوں بھائیوں نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ ملاقات میں کل کے نیب کے متوقع فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مری روانہ ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کل احتساب عدالت میں ہی فیصلہ سنیں گے جبکہ مریم نواز کی بھی کل احتساب عدالت میں آمد متوقع ہے۔


ای پیپر