مشن ساوتھ افریقہ، محمد عباس انجری کے سبب میچ سے باہر
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 دسمبر 2018 (13:41) 2018-12-23

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے سبب میچ سے باہر ہو گئے۔

کندھے کی انجری کے سبب فاسٹ بولر 26 دسمبر سے شروع ہونیوالے سنچورین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف سہ روزہ میچ میں بھی ایکشن میں نہیں دکھائی دیے تھے۔ پروٹیز کیخلاف پہلے میچ میں پاکستانی پیس اٹیک محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے۔ عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ٹیسٹ میں کامیاب ڈیبیو کیا اور میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔


ای پیپر