سکرین شوٹ

کپتان نے ن لیگ کی مزید 11 وکٹیں اڑا لیں
23 دسمبر 2018 (12:49) 2018-12-23

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید 11 وکٹیں اڑا لیں۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمینز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تمام رہنماوں نے وزیراعظم کے وژن اور قیادت پر پھر پور اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی پائے گا۔ مرحوم طبقے کی مرحومیاں دور ہوں گی اور نچلی سطح تک عوام بااختیار ہوں گے۔


ای پیپر