پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام تجویز کرو اور لائیو میچ کا دعوت نامہ حاصل کرو

ملتان: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کا نام تجویز کرو اور لائیو میچ کا دعوت نامہ حاصل کرو۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے فائنل ہونے کے بعد نئی اور چھٹی ٹیم کا نام فائنل ہونا رہ گیا، انتظامیہ نے فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے والے جہانگیرخان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے شائقین سے نام مانگ لئے ہیں۔
We will keep the name of Multan. But we can change 'Sultans'. We want a name that represents #SouthPunjab & captures it's spirit. Please send in your suggestions. The person whose suggestion we accept will be invited to watch a match with us and will get a big jhappi(optional).
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) December 22, 2018
ٹویٹر پر ایک پیغام میں علی ترین نے کہا کہ شائقین ایسا نام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں۔