انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں سونامی، 43 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 دسمبر 2018 (10:19) 2018-12-23

جکارتہ: انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی درجنوں زخمی جبکہ تین افراد لاپتہ ہوگئے۔

انڈونیشیا میں خطرناک آتش فشاں کے بعد سونامی نے تباہی مچا دی۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا، ریسکیو ٹیموں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروئیاں جاری۔

حکام کے مطابق جزیرہ کراکاٹوا میں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں۔ جس سے 430 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا زیادہ سماٹرا اور جاوا کی ریاستیں زیادہ متاثر ہوئیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں سولاویسی جزیرے اور شہرپالو میں زلزلے کے بعد اُٹھنے والے سمندری طوفان سے 15 سو سے زائد افراد جان سے گئے تھے۔


ای پیپر