file photo

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 4افراد جاں بحق، اموات 6235 ہوگئی
23 اگست 2020 (16:11) 2020-08-23

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد  6235 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف 4 اموات ہوئیں اور جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 6235ہو گئی ، مزید591 نئے کیسز سامنے آ گئے ،متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 تک پہنچ گئی،وبا سے متاثر 2 لاکھ 75 ہزار 836 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،696افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

  صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 27ہزار 965کیسز کیساتھ سر فہرست ہے، پنجاب 96 ہزار 178 اور خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 750 کیسز ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 15 ہزار 493 اور بلوچستان میں 12 ہزار 507 کیسز ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 رہ گئی، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 24956 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2439858 ہو گئی ۔


ای پیپر