file photo

انگلینڈ میں خراب پرفارمنس، مصباح الحق کی شامت آگئی
23 اگست 2020 (16:05) 2020-08-23

لاہور: انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کےلئے ایک عہدہ واپس لینے کےلئے منصوبہ بندی شروع کر دی۔

مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں واپس لئے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نئے کوچز کی تقرریوں پر حتمی مشاورت نہ کیے جانے پر ناراض ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کی صدا بلند ہوئی تاہم سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی کے بعد مطالبہ دم توڑ گیا ، اب پھر انگلینڈ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصباح پر بوجھ زیادہ ہے اور اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے بورڈ منصوبہ بندی کر رہا ہے حالانکہ مصباح الحق کی معاونت کے لیئے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ سے لیکر بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور اسپن بولنگ کوچ تک تمام سرکردہ لوگ موجود ہیں جبکہ سلیکٹرز میں 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی کوچز شامل ہیں۔


ای پیپر