بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے : شاہ محمود قریشی
23 اگست 2019 (19:56) 2019-08-23

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔ عالمی تنظیم جنیوسائیڈواچ نے الرٹ جاری کردیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے،جبکہ جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو نے کہا کہ ہماری ساری صورتحال پر گہری نظر ہے، ہم انسانی حقوق کی پاسداری اور رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی وزیرخارجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ رابطوں کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، عالمی تنظیم جنیوسائیڈواچ نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونو نے کہا کہ ہماری ساری صورتحال پر گہری نظر ہے، ہم انسانی حقوق کی پاسداری اور رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں۔


ای پیپر