فواد چوہدری نے قبضہ مافیا سے 40 ملین ڈالر کی زمین خالی کروالی
23 اگست 2019 (19:21) 2019-08-23

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیاکہ وزارت نے قبضہ مافیا سے اپنی 40 ملین ڈالر کی زمین خالی کروالی ہے، سائنس سنٹر کے نام پر ٹیکسٹائل کالونی نے اپنے دفاتر قائم کرلئے ہیں دسمبر 2015 میں کراچی میں 27 لیبارٹریاں قائم کی گئیںیکم جنوری 2016 کو سارا سٹاف ختم کردیا گیا اور لیبارٹریاں بندکردی گئیں حکومتی معاملات میں کافی ٹینیکل چیزیں ہوتی ہیں رہی سہی کسر نیب نے پوری کردی ہے قائمہ کمیٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی کی زمین پر قبضہ مافیا کے زیر قبضہ زمین کی تفصیلات طلب کر لیں جتنی زمین وگزار کرائی گئی ہے اس کی بھی تفصیلات فراہم کریں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کا سینٹر مشتاق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر صابر شاہ ، گیان چند، نزہت صادق کے علاوہ وفاقی وزیر سائنس اوروزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ پی سی ایس آئی آر کے خلاف نیب میںکوئی کیس نہیں ہے۔

 وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت نے قبضہ مافیا سے اپنی 40 ملین ڈالر کی زمین خالی کروالی ہے سائنس سنٹر کے نام پر ٹیکسٹائل کالونی نے اپنے دفاتر قائم کرلئے ہیں دسمبر 2015 میں کراچی میں 27 لیبارٹریاں قائم کی گئیں یکم جنوری 2016 کو سارا سٹاف ختم کردیا گیا اور لیبارٹریاں بندکردی گئیں جس پر قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جتنی زمین پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے اس کی تفصیلات فراہم کریںاس کے علاوہ جتنی زمین وگزار کرائی گئی ہے اس کی بھی تفصیلات فراہم کریں, قائمہ کمیٹی میں , سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز نے انکشاف کیاکہ قائمہ کمیٹی میں ہسپتالوں کے فضلے سے ڈرنکنگ سڑا, ڈائپرز اور کھلونے بنائے جا رہے ہیں


ای پیپر