'بھارتی دعوے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے'
23 اگست 2019 (15:06) 2019-08-23

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا، کہا عالمی برادری کو خبر دار کرتے ہیں کہ بھارت توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی دعوے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

یاد رہے عمران خان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے۔ خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہونے والی ہے۔ 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے تمام کوششیں کیں، اب کوئی فائدہ نہیں، بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کو محض اطمینان کیلئے لیا، اب مودی سرکار سے بات چیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔ صدر ڈونلڈٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کر دیا۔


ای پیپر