فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم کا فواد چودھری کو ایک مرتبہ پھر اہم عہدہ دینے کا فیصلہ
23 اگست 2019 (14:41) 2019-08-23

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو ایک مرتبہ پھر اہم عہدہ دینے کا فیصلہ ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا فواد چودھری کو ترجمان بنانے پر غور، فواد چودھری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان۔ ندیم افضل چن معاون خصوصی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد فواد چودھری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے پر فائز رہے ہیں لیکن بعد میں وزیراعظم عمران خان نے ان کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی منسٹری دی جن کی ذمہ داری وہ آج بھی ادا کر رہے ہیں۔


ای پیپر