فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق فیصلہ سنا دیا
23 اگست 2019 (10:22) 2019-08-23

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ میں موجود رہے۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے، میڈیا اور فریقین فیصلے کو ویب سائٹ پر دیکھیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اگست کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزاروں کے وکیل اکرام چودھری نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں پانچ سوال اٹھائے ہیں جن پر فیصلہ سنایا گیا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ معاملے سے عدالتی نظام پر جو سوالات اٹھے ہیں ان کا جواب دیا جا سکے؟


ای پیپر