فوٹوبشکریہ فیس بک

40 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں: شیخ رشید
23 اگست 2018 (16:42) 2018-08-23

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کا 40 ارب کا خسارہ ختم کیا جائے۔

شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا گیا کہ ریلوے میں سب اچھا ہے، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ ہماری حکومت کو جہیز میں 35 سے 40 ارب روپے کا خسارہ ملا ہے۔ 40 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں، یہ بھی کہا کہ ریلوے میں کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا، پہلا ایجنڈہ پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک ہے۔

آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، ریلوے سے متعلق جو کیسز نیب میں ہیں، ہم اس حوالے سے مکمل تعاون کریں گے اور نیب کا ساتھ دیں گے جبکہ جو لوگ نیب کو مطلوب ہوں گے انہیں حوالے کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ریلوے کی پٹریاں بھی کرائے پر دینے کے لئے تیار ہیں جبکہ تمام ریسٹ ہاوسز بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں، ہم نے ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، اس لئے ریلوے کو نعرہ دیا ہے اب آرام حرام ہے، میں 18 گھنٹے کام کروں گا، جو ٹرین منافع بخش ہوگی وہی بحال ہوگی، ہمارا پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک بچھانا ہے، جن علاقوں میں سڑکیں نہیں وہاں بھی ٹرین لے کر جانا چاہتے ہیں، میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر