فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب کی الائشیں اٹھانے کیلئے اداروں کو فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت
23 اگست 2018 (15:40) 2018-08-23

لاہور: عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستان بھر میں 90 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی ہے تاہم پنجاب میں الائشوں کو ٹھکانے لگانے سے متعلق انتظامیہ ناکام نظر آئی جس پر شہریوں کی جانب سے گندگی کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اور شکایتیں بھی سامنے آئیں تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے اور اداروں کو صفائی کیلئے فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے، عیدالاضحی پر صفائی کے انتظامات گزشتہ برس سے بہتر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر کارروائی ہوگی، آلائشیں اٹھانے کیلئے فعال انداز میں کام جاری رکھا جائے، مجھے صاف ستھرا پنجاب چاہیے، صفائی کے انتظامات سے متعلق افسران اور عملہ فیلڈ میں رہے، ویسٹ کمپنیاں، متعلقہ ادارے، انتظامیہ صفائی کے انتظامات ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر