فوٹوبشکریہ فیس بک

ملک بھر میں آج بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے
23 اگست 2018 (14:50) 2018-08-23

اسلام آباد: سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں آج بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی، لاہور اور رینالہ خور میں موسمی قصائیوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔ قربانی کے بھپرے جانوروں نے کہیں اناڑی قصائیوں کو ٹکریں مار کر زخمی کیا تو کہیں قلا بازیاں لگوادیں۔ آؤٹ آف کنٹرول جانوروں نے بچوں اور بڑوں کی بھی دوڑیں لگوادیں۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں کھابے اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گھر گھر دستر خوان سج گئے، لوگوں نے ہوٹلوں کا بھی رخ کرلیا۔ باربی کیو، مٹن کڑاہی، قورمہ اور چٹخارے دار بریانی بنائی اور کھائی جا رہی ہے۔

عید کے پہلے روز جو تھے میزبان، اب بنیں گے مہمان۔ فیملیز نے پکنک کے پلان بھی بنا لئے۔ بچے بھی آگے آگے رہے کسی نے کیا پارکوں کا رخ تو کسی نے جھولے لے کر کیا مزہ دوبالا۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کے تڑکے سے چہروں پر رونق بڑھ گئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر