فوٹوبشکریہ فیس بک

معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے
23 اگست 2018 (13:00) 2018-08-23

نئی دہلی: برطانیہ میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اور معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 95 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف صحافی کلدیپ نائر انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 95 برس تھی۔

14 اگست 1923 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے کلدیپ نائر نے متعدد کتابیں لکھیں اور برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 1997 میں بھارتی ایوان بالا کے رکن کے لیے بھی نامز د کیا گیا۔


ای پیپر