فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان کی نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات، اہم ہدایت کر دی
23 اگست 2018 (12:41) 2018-08-23

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے احسان مانی کو پاکستانی کرکٹ میں بہتری کیلئے اپنے پلان سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے احسان مانی کو ہدایت کی ہے کہ پی سی بی کے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور بورڈ کو بہتر انداز میں چلایا جائے۔

دوسری جانب احسان مانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین منتخب ہوا تو عمران خان اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

خیال رہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جبکہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہو کر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔

پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہونے کے چار ہفتوں کے اندر انتخابات کروانے ہوتے ہیں۔


ای پیپر