فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب میں 32 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوگئے
23 اگست 2018 (12:15) 2018-08-23

 اسلام آباد : پاکستان حج مشن نے کہا ہے کہ حجاز مقدس میں اس سال 32 پاکستانی عازمین کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان حج مشن کا کہنا تھا کہ حجاز مقدس میں اس سال 32 پاکستانی عازمین کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ 110 بیمار پاکستانیوں کو 14 گاڑیوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مناسک حج کی ادائیگی کا آج آخری مرحلہ ہے ، حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے اور آج شام منی سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

 


ای پیپر