فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان مجھے بلائیں گے تو ہزار بار پاکستان جاؤں گا: نوجوت سنگھ سدھو
23 اگست 2018 (11:53) 2018-08-23

نیو دہلی: نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی چینل کو انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان مجھے بلائیں گے تو ہزار بار پاکستان جاؤں گا۔

اپنے انٹر ویو میں سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے امن مذاکرات پر زور نے میری امیدیں اور بڑھا دی ہیں۔ دورے سے میرا یقین پختہ ہوا ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔ میرے دورے سے بھارت کو فائدہ اُٹھنا چاہیے اور پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے بلائیں گے تو ہزار بار پاکستان جاؤں گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ سابق بھارتی کرکٹر نے پوچھا کہ خیر سگالی نہیں چاہتے تو پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ کیوں ہے؟ اگر ہم امن نہیں چاہتے تو عید اور یوم آزادی پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیوں کرتے ہیں؟ سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارت امن نہیں چاہتا تو بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو بلا کیوں تحفے میں دیا؟

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر