Arif Alvi,President Pakistan, Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
23 اپریل 2021 (21:20) 2021-04-23

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں سے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی اپیل کردی ۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس خطرناک مرحلہ پر آچکا ہے،وزیراعظم اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات پر عمل کریں ۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مساجد، بازاروں میں شہری ماسک کااستعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ۔

واضح رہے آج صبح وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کرلی ہے جس کا مقصد ایس او پیزپرمکمل عملدرآمد کروایا جانا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورت حال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی توعید سے قبل مکمل لاک ڈائون جیسی صورتحال بن سکتی ہے ،اس لیے عوام عید سے قبل ہی عید کی شاپنگ کرلیں ۔


ای پیپر