GCU Lahore Pakistan,Pakistan,Mphil,
23 اپریل 2021 (21:01) 2021-04-23

لاہور :جی سی یو کے وائس چانسلر نے پوسٹ گریجویٹ میں بہترین کارکردگی دکھانےو الے طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اپنا وعدہ پورا رکر دیا ،اب جی سی یونیورسٹی کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ طلباکو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ،اس فیصلے پر عملدرآمد ستمبر 2021 سے شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بہترین پوسٹ گرویجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے،جی سی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اُٹھایا گیا کہ طلبا بہتر سے بہتر کار دکردگی کی طرف مائل ہوں اچھے سے اچھے رزلٹ دیں ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل محققین کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور ان طلبا سے یونیورسٹی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ منتخب ایم فل طلبا کو 40ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جب کہ پی ایچ ڈی سکالرز کو 60ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے،ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے فنڈز حاصل ہوں گے۔


ای پیپر