Shoukat Tareen,World Bank,IMF
23 اپریل 2021 (17:40) 2021-04-23

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات، گورننس اور خدمات کی فراہمی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران معاشی بحالی کیلئے عالمی بینک کی بروقت امداد قابل تحسین ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہاسن نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ  شوکت ترین نے 

ادارہ جاتی اصلاحات، گورننس اور خدمات کی فراہمی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے حکومتی عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل معیشت کی بہتری کیلئے قلیل المدتی، وسط اور طویل المدتی منصوبوں میں معاونت کرے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق   عالمی بینک کے نمائندے نے وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا وباء  کے دوران معاشی بحالی کیلئے عالمی بینک کی بروقت امداد قابل تحسین ہے،اکنامک ایڈوائزری کونسل معیشت کی بہتری کیلئے قلیل المدتی، وسط اور طویل المدتی منصوبوں میں معاونت کرے گی


ای پیپر