دوسرا ٹی 20: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
23 اپریل 2021 (17:31) 2021-04-23

ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم گرین شرٹس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 99 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ 

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 45 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 13، فخر زمان 2، محمد حفیظ 5، دانش عزیز 22، آصف علی 1، فہیم اشرف 2، عثمان قادر صفر، حارث رﺅف 6، محمد حسنین صفر اور ارشد اقبال بھی بغیر کو ئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔ 

زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3.5 اوورز میں 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ریان برل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ انگراوا ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کر سکے۔ 

قبل ازیں بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ زمبابوے کے اوپننگ بلے باز کامونہوکاموی نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے جبکہ برینڈن ٹیلر 5، تاڈیوناشی مارومانی 13، مادھیویر 16، ریان برل 3، شکابوا 18، مساکاندا 13، لیوک جونگوی 7، مساکازا صفر، موزارابانی اور انگراوا ایک، ایک سکور کر سکے۔ 

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور دانش عزیز نے 3 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رﺅف اور عثمان قادر ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کر سکے۔ 

واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، دانش عزیز، آصف علی، فہیم اشرف، عثمان قادر، ارشد اقبال، محمد حسنین اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ 

زمبابوے کی قیادت برینڈن ٹیلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تیناشی کامونہو کاموی، ویزلے مادھیویر، تریسائی مساکاندا، تاڈیوناشی مارومانی، ریان برل، ریگس شکابوا، لیوک جونگوی، ویلنگٹن مساکازا، بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ انگراوا شامل ہیں۔ 

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر