PML-N, politics, past, Firdous Ashiq Awan, PTI government
23 اپریل 2021 (15:42) 2021-04-23

لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ش اپنی سیاست کرے گی اور ن ماضی کا قصہ بنے گی ۔ ش جنم لے چکی ہے ، جیل سے باہر آچکی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ والے شہباز شریف کی رہائی پر بغلیں بجا رہے ہیں ۔ ضمانت کے بعد بھی یہ کیس چلتا رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ضمانت کسی کی بے گناہی کا پیرا میٹر نہیں ، ضمانت کے بعد بھی کیس چلتا رہے گا ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع نہیں کرسکا ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے 50 ،50 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کرائے جس کے بعد روبکار جاری کر دی گئی ۔ وکلا روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل گئے ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے ضمانتی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی ۔


ای پیپر