Faisal Edhi,Modi,Corona in India,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
23 اپریل 2021 (15:41) 2021-04-23

کراچی :ـبھارت میں  بڑھتے کورونا کیسز کی تعداد کے بعد صورتحال کنٹرول سے باہر ہو تی جا رہی ہے ،ایسے میں پاکستان ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو بڑی پیشکش کر تے ہوئے مدد کی پیشکش کر دی ،جس کیلئے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خط کے ذریعے رابطہ کر لیا ہے ۔

ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے  بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے،انہوں نےکہا کہ ہم بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ کورونا نے بھارت میں جو تباہی مچائی اُس کا ہمیں بے حد افسوس ہے اور ابھی بھی بھارت کے کئی علاقوں میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 فیصل ایدھی نے اپنے خط میں لکھا کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم ایدھی فاؤنڈیشن کی پچاس ایمبولینسز عملے کے ہمراہ آپ کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناطے ہم اپنے ہمسایہ ملک کی مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنا چاہتے ہیں ،ہماری تنظیم موجودہ حالات کی گہرائی اور سنجیدگی سے بخوبی واقف ہے ،ہم آپ کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کیلئے تیا رہیں ،فیصل ایدھی کا کہنا جتنا ممکن ہو سکے گا ہماری تنظیم بھارتیوں کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہے ۔

بھارت میں اس وقت کورونا اس وقت سونامی کی شکل اختیار کر چکا ہے ،بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال نے اس وقت دنیا میں سامنے آنے والے کیسز میں سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی جا رہی ہے ،حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ اس وبا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی آکسیجن کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔

بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًتین لاکھ 15 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیسز درج کیے گئے۔ دنیا کے کسی ملک بھی میں ایک دن کے اندر اب تک کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔


ای پیپر