China, co-operation, India, pandemic situation, Foreign Ministry spokesman
23 اپریل 2021 (15:18) 2021-04-23

بیجنگ: بھارت میں عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر چین نے مودی سرکار کو مدد کی پیشکش کر دی ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کیساتھ وبا سے بگڑتی صورتحال میں تعاون کا خواہاں ہے ۔ اس حوالے سے چین ویکسین کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے ۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں عالمی وبا کی موجودہ صورتحال کی وجہ مودی حکومت ہے ۔ انہوں نے آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈز کی کمی کا ذمے دار مودی حکومت کو قرار دے دیا ۔

واضح رہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، یہ دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی وبا کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ رپورٹ ہوئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر کے ہسپتال میں وبا کی وارڈ میں آگ لگنے کے باعث 13 متاثرین ہلاک ہو گئے ۔ یہ مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھے ۔

دوسری جانب کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آنے والی مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے ۔ ان پروازوں پر پابندی آئندہ 30 روز تک جاری رہے گی ۔

ادھر ، متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے آنے والی پروازیں معطل کر دیں ہیں ۔


ای پیپر