Canada, passenger flights, Pakistan, India, pandemic cases, WHO
23 اپریل 2021 (10:48) 2021-04-23

لاہور: کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آنے والی مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے ۔ ان پروازوں پر پابندی آئندہ 30 روز تک جاری رہے گی ۔

ادھر ، متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے آنے والی پروازیں معطل کر دیں ہیں ۔ بھارت میں 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، یہ دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی وبا کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ رپورٹ ہوئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر کے ہسپتال میں وبا کی وارڈ میں آگ لگنے کے باعث 13 متاثرین ہلاک ہو گئے ۔ یہ مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھے ۔

دوسری جانب عالمی وباء دنیا بھر میں 30 لاکھ ، 85 ہزار افراد کی جانیں لے چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 کروڑ ، 53 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔

امریکا میں 5 لاکھ 84 ہزار سے زائد  لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ، امریکا کی اپنے شہریوں کو برطانیہ ، کینیڈا اور فرانس سمیت 116 ممالک کا سفر نہ کرنے کی تجویز ۔ برازیل میں عالمی وبا سے 3 لاکھ ، 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے

جاپان کا ٹوکیو اور اوساکا میں 25 اپریل سے 11 مئی تک کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ۔

چین میں 20 کروڑ لوگوں کو عالمی وبا کی ویکسین دی جا چکی ہے ، چین نے ابتک مقامی سطح پر تیار کردہ 5 ویکسینوں کی منظوری دی جبکہ لاکھوں ویکسین برآمد کرچکا ہے ۔


ای پیپر