چین کا ڈبلیو ایچ او کو مزید تین کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
23 اپریل 2020 (16:02) 2020-04-23

بیجنگ:  چین نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کے لیے مزید تین کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، چین نے کورونا کے خلاف  جاری جنگ اور ترقی پذیر ممالک میں صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کو دو کروڑ ڈالر کی سابقہ امداد کے علاوہ مزید تین کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے لیے چین کی امداد ڈبلیو ایچ او پر چینی حکومت اور عوام کی حمایت اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔


ای پیپر