کورونا کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے: سيکرٹری جنرل
23 اپریل 2020 (15:54) 2020-04-23

نیویارک: اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيریس نے خبردار کيا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا تیزی کے ساتھ انسانی بحران سے انسانی حقوق کے ايک بحران ميں تبديل ہو رہی ہے۔

انٹونيو گوٹيریس نے اپنے ويڈيو بيان ميں کہا کہ پبلک سروسز کی فراہمی ميں امتيازی رويے ديکھنے ميں آئے ہیں۔ کئی مقامات پر نفرت انگيزی ديکھی گئی، تو کہيں تشدد کے واقعات سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔


ای پیپر