ینگ ڈاکٹرز کا شدید احتجاج، ہسپتالوں میں کام بند کرنے کی دھمکی
کیپشن:   file photo
23 اپریل 2020 (15:26) 2020-04-23

لاہور: لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا شدید احتجاج، دھمکی دی کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہسپتالوں میں کام بند کر دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والوں کو حفاظتی کٹس نہیں دی جارہی ہیں۔ جب سرحد پر لڑنے والوں کو شہادت کا درجہ دیا جاتا ہے تو ہمیں کیوں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کرنے پر نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

 


ای پیپر